نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز والد نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئیں۔
مسلم ليگ ن کی نائب صدر مريم نواز کا لندن کے ہيتھروايئرپورٹ پر حسن نواز نے استقبال کيا۔
مریم نواز کی بھائی حسن نواز سے ائیرپورٹ پر ملاقات ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، تصویر میں بہن بھائی کو گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب قطر ايئرویز کی پرواز کیو آر ون ميں مريم نواز کي خصوصي وڈيو بھی سامنے آئيں جہاں مسافروں نے مريم نواز کو ديکھ کر خوشی کا اظہار کيا۔
مسلم لیگ کے کارکنان ائیرپورٹ پر گلدستے ليے مريم نواز کے استقبال کیلئے موجود تھے۔
ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر بھی لیگی کارکن اپنی قائد کو خوش آمدید کہنے کیلئے مکمل تیار نظر آئے۔ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے بھی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
مريم نواز اپنے والد مياں نواز شريف سے ملنے خصوصي طور پر لندن گئی ہيں۔ دونوں کے درمیان تين سال بعد ملاقات ہورہی ہے۔ لندن ميں قيام کے دوران وہ نہ صرف اپنے والد کی صحت کا خيال رکھيں گی بلکہ مياں صاحب کے علاج و معالجے سے متعلق ڈاکٹرز سے بھی مشورے کريں گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RSlc4eU
No comments:
Post a Comment