مریم نواز والد نواز شریف کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گی

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ آج بروز اتوار 9 اکتوبر کو لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگئی۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں میاں محمد نواز شریف موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں لیگی قائد مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

نواز شریف عمران خان کی جانب سے ممکنہ لانگ مارچ کی کال پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف بھی اپنے خلاف بنائے گئے کیسز اور آڈیو لیکس سے متعلق پریس کانفرنس میں اہم بیانات دیں گی۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں مریم نواز شریف اور نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے متعلق بھی اہم اعلان متوقع ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mOQ8jG4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...