کیا عمران خان نے بشریٰ بی بی کی غداری کا بیانیہ بنانے سے متعلق آڈیو لیک کی تصدیق کردی؟

کیا عمران خان نے بشریٰ بی بی کی ارسلان خالد کو سیاسی حریفوں کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانے سے متعلق آڈیو لیک کی تصدیق کردی ہے؟۔

عمران خان نے نجی ٹی وی سے انٹرويو ميں اعتراف کيا کہ بشریٰ بی بی کی گھر سے کی جانے والی کال کی آڈيو بھی ليک کردی گئی۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اوّل کی ارسلان خالد کے ساتھ ليک آڈيو ميں اہم معاملے کو غداری سے جوڑنے کی ہدايت کی تھی۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میری سیکیور لائن سے بھی بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کی گئی۔

عمران خان کے اس اعتراف کے بعد سوال کھڑے ہوگئے ہیں کہ عمران خان کے نام نہاد سازشی بیانیے کا ساتھ نہ دینے پرارسلان جیسے کئی بیٹے مخالفین کی زندگیاں تنگ کئے ہوئے ہیں۔

سیاسی جدوجہد کو جہادکانام دینا اور حریفوں کی حب الوطنی پرسوالات اٹھانے سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا تحریک انصاف قوم کو تقسیم کرنے کے مشن پرگامزن ہے؟۔

بشریٰ بی بی نے ارسلان خالد کو کیا ہدایات دی تھیں؟

مبینہ آڈیو ٹیپ میں بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ ميرے، خان صاحب اور میرے ساتھ جو بچی ہے فرح کیخلاف بوليں گے، آپ نے ہمارے خلاف ساری خبروں کو غداری کیساتھ لنک کردينا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مزید ہدایت دیں کہ آپ نے سوشل ميڈيا پر خط کا معاملہ اٹھانا ہے کہ خط ٹھيک ہے، روس کا معاملہ اٹھانا ہے، ٹرينڈ بنا دينا ہے۔

بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ ميرے اور فرح کے بارے ميں انہوں نے بہت گند پھیلانا ہے، اس کو بھی آپ نے لنک کرنا ہے کہ يہ غداری کون کر رہا ہے، ہمیں پتہ ہے کہ یہ سب اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں۔

عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ يہ پکڑنا چاہ رہے کہ خان صاحب (عمران خان) ہر چيز سے کيسے نکل رہے ہيں، يہ صرف آپ کو بتارہی ہوں کسی کو بتانا نہيں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kcOjR20

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH