الیکشن کمیشن نے 12 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرلی

الیکشن کمیشن نے 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

قومی اسمبلی کی نو اورصوبائی اسبملی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اس موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکرٹری دفاع اور داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی درخواست کی ہے اور پاک فوج کی بطور کوئک رسپانس فورس خدمات مانگی گئی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yjqcXZR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...