چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججزکی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔
جن ایڈیشنل ججزکی مستقلی پرغور ہوگا ان میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد،جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم اورجسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیاباجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی، جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران کی مستقلی پر بھی غور ہوگا۔
لاہورہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی گزشتہ سال 22 اپریل کو تعیناتی کی سفارش گئی تھی۔ اس سال اپریل میں ایڈیشنل ججزکی مدت میں 6 ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/h7HU89D
No comments:
Post a Comment