سوشل میڈیا صارفین محمد رضوان پر پھٹ پڑے

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کے باوجود پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز بنائے لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حساب سے انکی بیٹنگ انتہائی سست تھی جس کی وجہ سے بعد میں آنے والے پلیئرز پر پریشر بڑھ گیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض صارفین نے رضوان کو ’’خود غرض“ قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکا کے مابین ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔

محمد رضوان اور افتخار احمد نے 58 رنز کی پارٹنر شپ قائم تو کی لیکن انکی بیٹنگ انتہائی سست تھی اور دونوں سنگل ڈبل کرکے گیندیں ضائع کرتے رہے۔

جس کے نتیجے میں ٹیم پریشر کا شکار ہوگئی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے لگیں اور پاکستان 23 رنز سے یہ میچ ہار گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/znQuDwX

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...