لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا اپنے ہی رہنماؤں کے خلاف احتجاج

لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے تنظیم سازی میں نظرانداز کرنے پر پارٹی رہنماؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی کے جیل روڈ آفس کے باہر کارکنوں نے ٹاؤنز کی تنظیم سازی میں نظر انداز کیے جانے پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پی ٹی آئی لاہور کے رہنما شیخ امتیاز اور زبیر نیازی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدے میرٹ کی بجائے اقربا پروری اور پیسوں کی بنیاد پردیے جا رہے ہیں۔

مظاہرین نے تنظیمی عہدوں کے نوٹیفکیشنز واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عمران خان مخلص کارکنوں کو نظرانداز کیے جانے کا نوٹس لیں اور اپنی نگرانی میں الیکشن کرائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EoRTeCw

No comments:

Post a Comment

Main Post

'It's going to get worse': American car buyers brace for sweeping auto tariffs

"The prices in the wholesale market have skyrocketed already and it's going to get worse," one car seller told the BBC. from...