وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 4 بجے طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیراطلاعات اور عسکری قیادت شریک ہوں گے جبکہ عسکری قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال ،سیکیورٹی معاملات پر اور وزیراعظم ہاؤس آڈیولیکس اور دیگرسلامتی امور پرمشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس سے مبینہ آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے مبینہ آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

جے آئی ٹی ڈیٹا ہیک یا چوری کرکے بیچنے کی تحقیقات کرے گی جبکہ ٹیم دیکھے گی کہ ریکارڈنگ کسی مخصوص آلات پر یا موبائل سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھا، سیکیورٹی پر مامور سول ادارے کا ڈائریکٹوریٹ بھی شامل تفتیش ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DIL21Mp

No comments:

Post a Comment

Main Post

Afghan refugees feel 'betrayed' by Trump order blocking move to US

Several Afghans tell the BBC the US has "turned its back" on them, despite years of working alongside Americans in Afghanistan. ...