عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کیلئے چندہ جمع کرنے کی ہدایت

تحریک انصاف نے متوقع لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ کے لیے پارٹی رہنماؤں اور ضلعی تنظیموں سے پیسہ مانگ لیا گیا ہے، پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو تاجروں سے چندہ اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

عمران خان کی ہدایت پر 26 ستمبر کو لاہور میں تاجر کنونشن بھی بلایا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی الحمرا ہال میں ہونے والے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

اراکین اسمبلی کو تاجر تنظیموں سے رابطے کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، تاجر اور کسان تنظیموں سے ملاقاتیں بھی عمران خان کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے چندہ اکٹھا کرنے کی ہدایت پر عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا یہ چندہ لانگ مارچ پر ہی استعمال ہوگا یا پھر ماضی کی طرح یہ پیسہ بھی کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال میں آئے گا۔



from Samaa - Latest News https://www.samaa.tv/news/40007731/pti-to-decide-fund-raising-campaign-for-long-march

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...