وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے نیپرا کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو انڈسٹریل الیکٹرسٹی ٹیرف دینے کی درخواست خارج کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ٹیلی کام کمپنینزکوصنعت کا درجہ حاصل ہے تو پھر صنعتی ٹیرف دینے سے انکارکیوں کیا جارہا ہے؟، معاملے پر جلد وزیراعظم سے بات کروں گا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا انڈسٹریل ٹیرف سے ٹاورز پر بجلی کے اخراجات میں کمی اورصارفین کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے اور صنعتی نرخوں پر بجلی کے نرخ حاصل کرنا ٹیلی کام کمپنیوں کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے سے دیگر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔
یہ معاملہ صرف ٹیلی کام سیکٹر کا نہیں ہے بلکہ یہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔
امین الحق نے کہا ہماری یہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے سے متعلق عوام اور اسٹیک ہولڈرز دونوں کے معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹایا جائے تاکہ تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7MeNjk4
No comments:
Post a Comment