پاکستان کی آدھی آبادی کا غذائی قلت سے دوچار ہونے کا خدشہ

سیلاب کے بعد پاکستان کی آدھی آبادی کو غذائی قلت کا خطرہ لاحق ہوگیا، سندھ اور بلوچستان میں تقریباً 95 فیصد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

ہیڈ آف سماء انویسٹیگیشن یونٹ زاہد گشکوری کے مطابق مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث ملک کا 70 فیصد فوڈ باسکٹ تقریباً تباہ ہوگیا، سیلاب کے بعد پاکستان کی آدھی آبادی غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہوجائے گی۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور خوراک کے متعلقہ سرکاری اداروں نے ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 4 کروڑ کی آبادی کیلئے خوراک کا حصول مشکل ہوسکتا ہے، سندھ اور بلوچستان میں تقریباً 95 فیصد فصلیں تباہ ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں آئندہ سال 10 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت نہیں ہوسکے گی، کم کاشت کے باعث سبزی، پھل اور اجناس کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی، ملک کو 14 ملین ٹن خوراک کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں جون کے آخری ہفتے سے اگست کے اختتام تک جاری بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ ہوئے، لاکھوں ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئی جبکہ 1500 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ukLKn1c

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...