سیاست کے بجائے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہئے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 119 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اموات ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں، کسی ترقی یافتہ ملک پر بھی ایسی آفت آتی تو اسے بھی مشکلات ہوتیں، سیاست کے بجائے ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان غیرمعمولی موسمیاتی تبدیلوں کا شکار ہے، ملک میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 119 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پوری انتظامی توجہ ریسکیو اور ریلیف پر ہے، وزیراعظم نے 25 ہزار روپے 30 لاکھ خاندانوں کیلئے منظور کئے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹینٹس فیکٹریز پوری صلاحیت سے کام کررہی ہیں، کسی ترقی یافتہ ملک پر بھی ایسی آفت آتی تو اسے بھی مشکلات ہوتیں، یہ ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں، ہمیں سیاست کے بجائے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائیں، لوگوں کی رقم شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کے پی، بلوچستان، سندھ میں قومی شاہراہیں متاثرہوئیں، ریلوے اور نیشنل ہائی وے کی بحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، ہمارے افسران دن رات محنت کررہے ہیں یہ ہماری سپورٹ کے مستحق ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں، ہم نے 2005ء کے زلزلے کا مقابلہ کیا، ہم اس مشکل سے بھی نکلیں گے، اپنے بھائیوں کی مدد کرینگے، آج عمران نیازی نے کہا کہ یہ تباہی ہماری وجہ سے آئی، کیا امریکا میں بھی ہماری حکومت تھی جہاں تباہی ہوئی، کیا بنگلادیش، ہندوستان میں بھی ہماری حکومت تھی جہاں تباہی ہوئی، قدرتی آفت پر سیاست کرنا نہایت بے حسی اور انا پرستی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کے پی میں زیادہ تباہی اس لئے آئی کیونکہ وہاں تعمیرات پر فری پرمٹ دیا گیا، خیبرپختونخوا میں وہ عمارتیں گریں جو دریاؤ، ندی کناروں پر بنائی گئی تھیں، یہ عمارتیں کیوں بنائی گئیں اس کی اجازت کیوں دی گئی؟، عمران خان کی 8 سال سے کے پی میں حکومت ہے ان کو جواب دینا چاہئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/sPxSBtu

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...