بابراعظم کے اخلاق کے کوہلی بھی معترف

دنیا بابر اعظم کی بیٹنگ کی دیوانی ہے لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کپتان کے اخلاق کے معترف ہیں۔

بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کوہلی نے کہا کہ بابر اعظم مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ وہ کافی باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ مجھے ہمیشہ اس کی بلے بازی دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔ وہ ہر فارمیٹ میں رن بنا رہا ہے۔ ایک بلے باز کے طور پر بابر اعظم کا رتبہ بھی بڑا ہے، بابر اعظم جیسے کھلاڑی لمبا سفر طے کرتے ہیں اور لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ میری اور بابر کی ملاقات پہلی بار 2019 کے ورلڈ عالمی کپ کے میچ کے بعد ہوئی تھی۔ تب عماد وسیم انہیں میرے پاس لے کر آیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں بات کرنی ہے۔ ہم نے کرکٹ سے متعلق کافی بات کی۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی میں نے بابر اعظم اندر اپنے لئے کافی احترام دیکھا ہے اور یہ اب تک نہیں بدلا، بابر اب بھی انہیں کافی عزت دیتا ہے۔ وہ فی الحال تینوں ہی فارمیٹ میں دنیا کا سب سے بڑا بلے باز ہے، اس کے باوجود اس کے برتاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

عہد ساز کرکٹر نے کہا کہ میرے لئے اس کی سوچ اور احترام اچھی پرورش اور زمین سے جڑے شخص کی نشانی ہے۔

بابر اعظم نے چند روز قبل ویرات کوہلی سے ملاقات کی تھی جس میں بابرا عظم نے ان کی فارم اور فٹنس کے ھوالے سے بات کی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ec3RuBS

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...