پولیس کا پارلیمنٹ لاجزمیں شہبازگل کے کمرے پر چھاپہ، اہم دستاویزات برآمد

اسلام آباد پولیس نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیرحراست رہنما تحریک انصاف شہبازگل کے کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کےوقت پولیس شہبازگل کو بھی ساتھ لائی تھی۔

شہباز گل پارلیمنٹ لاجزمیں کمرہ نمبرایف 206 میں رہائش پذیرتھے۔ شہبازگل کے کمرے کی مکمل تلاشی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہبازگل کے کمرے سے کچھ اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے سوال پر شہبازگل کا کہنا تھا کہ ان اشیاء سے میرا تعلق نہیں، کمرے میں کافی چیزیں بدلی ہوئی ہیں، لگتا ہے میری گرفتاری کے بعد اس کمرے میں کوئی آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے شہبازگل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے فوری بعد اسپتال سے عدالت منتقل کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے پولیس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کہ پولیس شہباز گل سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eZ9f4mj

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...