بلدیاتی انتخابات: کئی علاقے ڈوبے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملیر کا الیکشن کمیشن کو خط

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ سے متعلق ڈپٹی کمشنر ملیر نے بھی الیکشن کمیشن سندھ کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گيا ہے گڈاپ ٹاؤن کے کئی پولنگ اسٹیشن تاحال زیر آب ہیں، ضلعی انتظامیہ صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے ليکن بلدياتی اليکشن آسانی سے کرائے جانے کی کوئی گارنٹی نہيں۔

کراچی سمیت سندھ میں مون سون کی معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع اب بھی متاثر ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی کی 2 یوسیز اور صوبے کے کئی اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کو مشکل قرار دیدیا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے الیکشن کمیشن سندھ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے کئی پولنگ اسٹیشن تاحال زیر آب ہیں، گڈاپ کے تمام پولنگ اسٹیشن تک رسائی ممکن نہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی 2 یوسیز گڈاپ اور کھنڈ جھنگ کو آفت زدہ قرار دیا ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے، کوئی گارنٹی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات آسانی سے کرائے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جامشورو بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 16 اضلاع میں پولنگ کا فیصلہ کل (منگل کو) کریگا، اس سے قبل اگست جولائی میں شدید بارشوں کی وجہ سے پولنگ 28 اگست تک ملتوی کردی گئی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9OqbXJd

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...