پی ٹی آئی قیادت کا اسلام آباد پولیس کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

شہبازگل پر تشدد کے متعلق اسلام آباد پولیس کا عوامی اشتہار پر پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد پولیس کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی قائدین کل پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوں گے اور شہبازگل پرتشدد سے متعلق پولیس کے روبرو بیان دیں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق فوادچوہدری، شیریں مزاری اور علی نوازاعوان بیان ریکارڈ کروانے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر مقدمہ اور مبینہ تشدد سے متعلق بیان قلمبند کرانےکے لیے اشتہار جاری کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل پر تشدد سے متعلق کسی کے پاس کوئی شہادت ہے تو اپنا بیان ریکارڈ کرادے۔ اس حوالے سے کوئی بھی شہری آئی جی اسلام آباد کے دفتر میں بیان قلم بندکراسکتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yRZYC0a

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...