احسن اقبال کی عمران خان پر کڑی تنقید، ہٹلر سے تشبیہ دیدی

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نام لئے بغیر عمران خان پر کڑی تنقید کردی، کہتے ہیں کہ وہ ہٹلر کی پالیسی پر چل نکلے ہیں، ہٹلر نے جرمنی میں جنونیت پیدا کرکے ملک تباہ کردیا تھا۔

لاہور چیمبر میں صںعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ہو تو اقتصادی استحکام کا تصور بھی نہیں، انہوں نے برآمدات بڑھانے کو ہی ملکی ترقی کا حل قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس وسائل سکڑ گئے ہیں، فیصلہ کرنا ہے کہ یہی کچھ دہرانا ہے یا تبدیل ہونا ہے، 5 ہزار ارب کے خسارے سے ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ٹیکس وصولیاں بڑھانا ہی حل ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FrCqxU7

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...