پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل فائر ہونے کے واقعے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیرذمہ دار اقدام پر سزائیں غیرتسلی بخش،ناقص اور ناکافی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ بھارت میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی اور سکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں بھی ناکام رہا۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو میزائل واقعے پر مشترکہ تحقیقات کے لیے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہیے، 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کرکے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کا کہنا ہے کہ معاملے پر پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دارجوہری ریاست کا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے پاکستان پر میزائل فائر ہونے کے واقعے میں بھارتی ایئر فورس کے 3 افسران کو برطرف کردیا تھا۔
انکوائری کمیٹی نے بھارتی ایئرفورس کے تینوں افسران کو پاکستان پر میزائل فائر ہونے کے واقعے میں ذمہ دار قرار دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر برطرف کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال 9 مارچ کو بھارت سے ایک براہموس میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوکر پاکستانی علاقے میاں چنوں میں آکر گرا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/v9bxtaw
No comments:
Post a Comment