اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سال کی بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جس میں پڑوسی خاتون اور ایک نامعلوم نوجوان کو نامزد کیا گیا، پولیس نے ملزمہ کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔
اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سال کی بچی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا، کرپا پولیس اسٹیشن میں والد کی مدعیت میں پڑوسی خاتون اور ایک نامعلوم نوجوان کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 436، 201 اور 34 مقدمہ درج کرلیا گیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میری والدہ اور بیوی پڑوسی کے گھر قرآن خوانی میں گئی تھیں، ساتھ بیٹی مائرہ بھی تھی جو چھت پر چلی گئی، اس دوران گھر کی چھت سے کچھ جلنے کی بو آئی، چھت پر جا کر دیکھا تو ایک بستر کو آگ لگ ہوئی تھی اور بچی غائب تھی۔
مدعی کا کہنا ہے کہ پڑوسی خاتون اور نامعلوم لڑکے کو بھاگتے دیکھا، تلاش کرنے پر بچی کی جلی ہوئی لاش پڑوسی کے گھر میں پانی کی ٹنکی سے ملی۔
پولیس نے ملزمہ کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ ملزمان کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کمسن لڑکی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ تھانے کو مرکزی ملزمہ اور نامعلوم ساتھی کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Zr0QStq
No comments:
Post a Comment