منظور وسان نے سیلاب میں ڈوبے علاقوں کو وینس سے تشبیہ دیدی

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں اٹلی کے شہر وینس سے تشبیہ دینے پر پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان تنقید کی زد میں آگئے۔

سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ سندھ کا سیلاب زدہ علاقہ اٹلی کے شہروینس کا منظرپیش کررہا ہے۔

کشتی میں بیٹھ کر خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈی جی کے دورے پر نکلے پی پی رہنما منظور وسان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے کہ یہ منظر دیکھ رہے ہیں کہ جس طرح سے گاؤں بھی ہیں بنگلے، گھر اور پانی بھی ہے، اسی طرح کا میں نے وینس میں دیکھا تھا۔

منظور وسان کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری نے کہا ہماری دعا ہے کہ آپ کا گھر بھی اسی طرح وینس اٹلی بن جائے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر وسیم شہزاد نے بھی ٹوئٹ کرکے منظور وسان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ اب دیکھتے ہیں منظور وسان نے جو آج جاگتے میں سندھ کو وینس بنتے دیکھنے کا خواب دیکھا ہے وہ کتنے دن میں پورا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کا شہر وینس دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

اس شہر کو پانی، پلوں اور روشنیوں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وینس میں سڑکوں کی جگہ نہریں اور گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلتی ہیں شاید اسی وجہ سے منظور وسان نے سندھ کے علاقوں کو وینس سے تشبیہ دی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DFQYBrz

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...