بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن میں شریک تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر 12 کور سیلاب متاثرین کی امداد کے آپریشن کو سپروائز کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے آرمی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد اور عملے کی حفاظت فرمائیں۔
وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور پولیس کو ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے تمام ذرائع اور وسائل برائے کار لانے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس ریسکیو ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔س
from Samaa - Latest News https://ift.tt/vARziMc
No comments:
Post a Comment