کراچی میں عامر لياقت حسين کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی این اے 245 کی نشست پر ضمنی اليکشن آج (اتوار کو) ہوگا۔
پی ٹی آئی کے محمود مولوی، ايم کيو ايم پاکستان کے معيد انور، تحريک لبيک کے احمد رضا اور آزاد امیدوار ڈاکٹر فارق ستار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، ضمنی اليکشن کے لئے 263 پولنگ اسٹيشن قائم کيے گئے ہيں۔
دو سو تين پولنگ اسٹيشن انتہائی حساس اور ساٹھ کو حساس قرار ديا گيا ہے، حلقے ميں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ پندرہ ہزار ہے۔
شہر کے اس اہم حلقے ميں نشتر بستی، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، پی سی سی ایچ ایس، طارق روڈ، خداداد کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
اسکے علاوہ لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن، اے بی سینیا لائن، سولجر بازار، پٹیل پاڑہ، گارڈن ایسٹ، نیو ٹاؤن، لسبیلہ چوک اور پاکستان کوارٹرز جیسے گنجان آباد علاقے بھی حلقے میں شامل ہیں۔
حلقے کے رہائشيوں کو پانی اور گیس کی قلت، گلیوں اور ٹوٹی سڑکوں سميت ديگر مسائل کا سامنا ہے۔
تحريک انصاف کے عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات ميں اس حلقے سے 56 ہزار 615 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
اس حلقے سے پيپلز پارٹی اور جمعيت علمائے اسلام نے ايم کيو ايم پاکستان کے حق ميں اپنے اميدواروں کو دستبردار کراليا ہے۔
سیکیورٹی پلان:
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو نے این اے 245 کا سیکیورٹی پلان بتادیا کہتے ہیں ضمنی الیکشن کے دوران کسی کونجی گارڈ رکھنے کی اجازت نہیں ہے، گارڈ رکھنے پر گرفتاری ہوگی۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا پولنگ اسٹیشنزکے باہرکوئیک رسپانس فورس موجود ہوگی، 110 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرزپولیس کے ساتھ ہوگی۔
فوج اور رینجرز کے جوان انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ڈیوٹی دیں گے اور کوئیک رسپانس فورس کے طور پر بھی موجود رہیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PbRJO7c
No comments:
Post a Comment