حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول صارفین کو حکومت کی جانب سے ریلیف مل گیا جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والے مزید بوجھ برداشت کریں گے۔

حکومت نے پیٹرول 3روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 32 پیسے فی لٹر ہوگیا جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 201 روپے 7پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lNtbYGC

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...