عیدالاضحیٰ: حکومت کا ریلویز کے بعد پی آئی اے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان

حکومت نے عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلویز کے بعد پی آئی اے کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عیدالاضحیٰ کے دوران مسافروں کی سہولت کیلئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کردی۔

وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں 30 فیصد کمی کے بعد پی آئی اے کی ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں کیلئے بھی 20 فیصد رعایت کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کیلئے میسر ہوگی۔

حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں 8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xl7MuvH

No comments:

Post a Comment

Main Post

Israeli strikes said to have killed dozens in Gaza

Hamas-run authorities say 20 women are among at least 33 dead in Jabalia refugee camp. from BBC News https://ift.tt/Y5kLFmt