فواد چوہدری نے خواجہ آصف کا بیان مسترد کردیا

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا امریکی ایماء پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنے والے اب بھی امریکی خوشنودی کیلئے بیانیے بناتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ امریکی ایجنڈے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قومی مفاد پر اپنے بیانیے کی بنیاد رکھی، عمران خان کا ایبسولیوٹلی ناٹ پر پورے شریف دربار کے پیٹ میں درد اٹھتا پوری قوم نے دیکھا۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کا کردار اس مراسلے میں درج ہے جسے یہ سارا امپورٹڈ ٹولہ جھٹلاتا ہے۔ ڈونلڈ لو کا جو کردار عمران خان نے بے نقاب کیا اسکی توثیق شہباز شریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کونسل نے کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی گفت و شنید کے ذریعے امن کی بحالی کا رستہ تلاش کرنے میں کلیدی کردار عمران خان کا ہے، غیرت و حمیت سے اجنبی گروہ افواہ سازی کے ذریعے اپنی خاک آلود عزت بحال نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ امریکی ایجنڈے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قومی مفاد پر اپنے بیانیے کی بنیاد رکھی، 400 سے ڈرون حملوں کی مخالفت کرنے والے قائد کا نام عمران خان ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیرت و حمیت سے اجنبی گروہ افواہ سازی کے ذریعے اپنی خاک آلود عزت بحال نہیں کرسکتا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hSIcX8M

No comments:

Post a Comment

Main Post

McDonald's burgers linked to E. coli outbreak in the US

At least 49 people have been sickened and one person has died, according to the CDC. from BBC News https://ift.tt/oZJUKfy