عمران خان کی کرسی کیا گئی دماغی توازن بھی بگڑ گیا،مریم نواز

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 75 سال میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو نیوٹرلز کو کہتا ہے کہ مجھے اقتدار میں لاو۔ عمران خان کی کرسی کیا گئی دماغی توازن بھی بگڑ گیا۔

لاہور میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان احسان فراموش آدمی ہے اسلئے بار بار احتجاج کی کال دیتا رہا مگر کوئی اس میں شامل نہیں ہوا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں اسلئے نواز شریف نے کہا لوگوں میں جاو اور انہیں بتاو کہ مجھے ان کی تکلیف کا احساس ہے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت نیچے گئی تو شہباز شریف قوم کو ریلیف دیں گے جبکہ حمزہ شہباز کل پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دینے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فتنہ خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں ہے بلکہ ہم اپنی جان لڑادیں گے آپ کو تکلیفوں سے نجات دلا کررہیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2013 میں ن لیگ کی حکومت آنے سے پہلے20گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی مگر نواز شریف نے2018میں لوڈ شیڈنگ فری پاکستان دیا تھا۔ مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ زیرو کرنے والا کوئی پوچھے تو کہنا نواز شریف آیا تھا۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف فجرکی نماز پڑھ کر عوام کی خدمت میں لگ جاتے ہیں اسے پہلے والے وزیراعظم کی صبح 12بجے سے پہلے نہیں ہوتی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلا سیاستدان ہے جسے نیوٹرلز انگلی پکڑ کر اقتدار میں لائے تھے مگر اب اس کی بیوی ہدایات دیتی ہے کہ اداروں کے خلاف ٹرینڈز چلاو، فون پر کہہ رہی تھی کہ کوئی کرپشن کا سوال پوچھے تو جواب دینا غداری ہوگئی، سازش ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں عوام کے لیے کام ہوتا تھا وہاں زنگ لگ گیا، تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے پیسوں پر ڈالا گیا کیونکہ پنجاب کے عوام کے پیسے بنی گالہ جاتے تھے۔

جلسے سے خظاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب جان گیا ہے کہ اس کی ترقی کا کوئی دشمن ہے تو وہ عمران خان ہے۔ تم نے توشہ خانہ کی صفائی کی،پنجاب بھی تمہاری سیاست کا صفایہ کردے گا۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ علیم خان اور شعیب صدیقی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ان تمام 20 افراد کا شکریہ جنہوں نے اپنی سیٹیں گنوا کروقت کے فرعون کو للکارا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/XH9emTh

No comments:

Post a Comment

Main Post

McDonald's burgers linked to E. coli outbreak in the US

At least 49 people have been sickened and one person has died, according to the CDC. from BBC News https://ift.tt/oZJUKfy