بابر غوری رہائی کے چند گھنٹوں بعد ہی کراچی سے دبئی چلے گئے۔
سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کراچی سے نجی فضائی کمپنی کی پرواز ای کے 603 سےدبئی روانہ ہوئے۔
بابر غوری 7 برس بیرون ملک رہنے کے بعد رواں ماہ (4 جولائی) کراچی واپس پہنچے تھے، انہیں ایئر پورٹ سے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔
بدھ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں بابر غوری کو پیش کیا گیا تھا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ بابرغوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
بابر غوری کی گرفتاری اور رہائی سے متعلق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بابر غوری پر کوئی بھی ایسا مقدمہ نہیں جس پر ضمانت نہ ہوئی ہو۔ ایف آئی اے میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tDJAH5v
No comments:
Post a Comment