ذوالفقارمرزا نےآصف زرداری سے تعلق کی بھاری قیمت ادا کی،فہمیدہ مرزا

فہمیدہ مرزا نے ذوالفقار مرزا اور آصف زرداری کے تعلقات کے حوالے سے اہم انکشافات کردئیے۔

سماء کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بدین سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رہنما فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا بدین میں انتخابی حلقہ سمبھالے ہوئے ہیں اور سیاسی طور پر فعال ہیں۔

آصف زرداری سے متعلق فہمیدا مرزا نے بتایا کہ ذوالفقار مرزا اور آصف زرداری کے تعلقات خراب ہونا مشکل معاملہ تھا اور کافی پانی گزر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ذوالفقار مرزا دونوں یاروں کے یار تھے اور ایک دوسرے کے لیے جان دینے کو تیار تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ذوالفقار مرزا نےآصف زرداری سے دوستی کی بھاری قیمت ادا کی اور ہر قسم کی قربانی دی۔

فہمیدا مرزا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا سے یہ شکایت ہے کہ آصف زرداری سے دوستی کے وقت خاندان والوں نے بھی مشکلات دیکھیں اور خاندانی نظام متاثر ہوا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کا غصہ تیز تھا اور مشکلات کی وجہ سے خاندان والوں کا نقصان ہوا،اس کی سزا خاندان والوں نے کاٹی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pni1CY8

No comments:

Post a Comment

Main Post

Hamas lists 34 hostages it may free under ceasefire

The list is released as new Israeli air strikes kill dozens in Gaza over the weekend. from BBC News https://ift.tt/5tMGZVg