چینی کمپنی کراچی میں 500 بسیں چلائے گی، شرجیل میمن

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں بس سروس شروع کرے گی جس کیلئے 500 بسیں کراچی لائی جائیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے چائنیز کمپنی کے وفد سے ملاقات کی ہے جس میں چینی کمپنی نے پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چائنیز کمپنی کو بسوں کی خریداری اور کراچی لانے کیلئے 4 ماہ کا وقت دیا ہے، چینی کمپنی 4 ماہ میں 500 بسیں کراچی لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے پر توجہ ہے، سندھ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے چند روز قبل کراچی میں 7 روٹس پر 120 بسوں سے پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا ہے، جس کے پہلے روٹ پر ملیر سے ٹاور تک بسیں آزمائشی طور پر چلنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ دیگر 6 روٹس پر مرحلہ وار سروس شروع ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SU9NA6a

No comments:

Post a Comment

Main Post

Backlash in Kenya over livestock vaccines and belching cows

Why there is growing scepticism in Kenya over a plan to vaccinate the national herd. from BBC News https://ift.tt/yaJQv5Z