کے الیکٹرک کی جانب سے دن اور رات میں بدترین لوڈشیڈنگ پر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر کے باہر دھرنا دیا جارہا ہے، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو 3 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔ حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں اگر 3 روز میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو شارع فیصل پر طویل دھرنا دیں گے۔
کے الیکٹرک نے رات میں بھی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے، مختلف علاقوں میں رات 11 سے صبح 6 بجے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کے الیکٹرک کے اس اقدام پر شہری پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ اس وقت کیا گیا جب جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنے دیکر بیٹھی تھی۔
جماعت اسلامی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو 3 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔
مزید جانیے: کے الیکٹرک رات میں بجلی بند نہ کرنے کی یقین دہانی سے مکر گئی
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو رات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن اور سرمائے کی قلت ہے، جس کے باعث رات کے اوقات میں بجلی بند کرنے پر مجبور ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/HRuatTX
No comments:
Post a Comment