بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید تیز بارش کا امکان ہے۔ چند روز میں موسلا دھار بارشوں کے دوران حادثات میں 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، سب سے زیادہ بارش اورماڑہ میں 27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ بارکھان میں 11، تربت میں 7، پسنی اور لسیبلہ میں 5 جبکہ پنجگور میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش متوقع ہے جبکہ ساحلی شہر گوادر، اورماڑہ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں جون کے آخری ہفتے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ilMd0uj

No comments:

Post a Comment

Main Post

Israeli strikes said to have killed dozens in Gaza

Hamas-run authorities say 20 women are among at least 33 dead in Jabalia refugee camp. from BBC News https://ift.tt/Y5kLFmt