کراچی: کچرے سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1128 کا افتتاح

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کچرے سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1128 کا افتتاح کردیا۔

ہیلتھ لائن کے افتتاح کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ، افسران، نجی کمپنی کے عہدیداران اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو عیدالاضحیٰ پر انتظامات اور ہیلپ لائن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلپ لائن پر موصول ہونیوالی کمپلین کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا، ہیلپ لائن نمبر عوام کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن سروس بالخصوص عیدالاضحیٰ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی، کراچی کے بعد لاڑکانہ اور حیدرآباد میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن ‘اب کراچی ہوگا صاف’ کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بہتری کی طرف گامزن ہے، ادارہ اس عیدالاضحیٰ میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

وزیر بلدیات نے سالڈ ویسٹ کے کچرے کے ساتھ ملنے والا بھاری رقم کا بیگ واپس کرنے پر دو فرض شناس اور ایماندار ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

سندھ سالڈ ویسٹ کی جانب سے دونوں ملازمین کو بطور انعام 50، 50 ہزار روپے نقد دیا گیا، جبکہ وزیر بلدیات نے مزید 50، 50 ہزار روپے نقد دیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HblDsJT

No comments:

Post a Comment

Main Post

Liam Payne fans hold vigils around the world

Thousands of the One Direction star's followers have gathered globally in memory of the singer who died last week. from BBC News https...