جو نفلی حج کرنا چاہتے ہيں وہ پيسے چولستان ميں لگائيں، علامہ طاہر اشرفی

چيئرمين پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جو نفلی حج کرنا چاہتے ہيں وہ پيسے چولستان ميں لگائيں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ چولستان ميں خشک سالي ہے جانور مررہے ہيں، سماء نے چولستان پر رپورٹنگ کی باقی ميڈيا بھی دکھائيں کہ کس طرح وہاں خشک سالی ہے۔

واضح رہے کہ چولستان کا پياسا صحرا ابر رحمت کا منتظرہے، ريت کے اس ديس ميں ہر طرف سناٹا ہے، دور دور تک کوئی ذی روح نہيں، بس موت کا پہرا ہے۔

سماء کی ٹیم ویران ریگستان پہنچی تو وہاں ہر طرف جانور مرے نظر آئے، ہر طرف خوفناک مناظراور گرم ہواؤں کی سرگوشی ايک ہی پيغام دے رہی تھی کہ يہاں زندگی کيلئے پانی چاہئے۔

جب چولستان میں زندگی بولتی تھی تو یہاں سے آٹھ لاکھ ليٹر دودھ مختلف شہروں ميں سپلائی ہوتا تھا لیکن اب یہاں ويرانيوں کا راج ہے، پانی کی تلاش ميں بیشتر چولستانی جانوروں کے ساتھ نقل مکانی کرگئے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MLUe58O

No comments:

Post a Comment

Main Post

Farmers seen fleeing Nebraska wildfire during harvest

Video shows tractors being overwhelmed by tall plumes of smoke as firefighters battled the blaze. from BBC News https://ift.tt/7hzLEgx