چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کی راہیں جدا

چوہدری برادران کو ایک صف میں لانے کےلیے مفاہمت کی کوششیں ثمر آور ثابت نہیں ہوسکیں۔ چوہدری شجاعت اورپرویز الہی نے راہیں جدا کرليں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت مسلم ليگ ن کے ساتھ جانے کے حامی ہیں جبکہ پرويز الٰہی نے تحريک انصاف سے اميديں وابستہ کرليں۔

چوہدری شجاعت نے مستقبل مسلم لیگ ن کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سینیٹر کامل علی آغا بھی چوہدری برادران میں مفاہمت نہ کروا سکے۔

چوہدری شجاعت بیٹے اورساتھی رہنما آئندہ کےسیاسی منظر نامے میں مسلم لیگ ن کاساتھ دیں گے تاہم مونس الہی سابق وزیراعظم عمران خان کاساتھ دینے کے حامی ہیں اور مونس الہی نے چوہدری پرویزالہی اور دیگر کو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے پر آمادہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت پرویزالہی کو مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنے پرآمادہ نہ کرسکے، چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کی آمادگی نہ ملنے پراپنی پوزیشن واضح کردی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت پرویز الہٰی نے شریف برادران کی وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے عمران خان کی حمایت کی تھی تاہم چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Wvq1Ncx

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gazans describe fresh horror in north as Israel renews offensive

Israel has told 400,000 people to evacuate the area, but many are too exhausted and fearful to leave. from BBC News https://ift.tt/dyJEBLr