رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی کا چوہدری شجاعت سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہٰی نے ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چوہدری شجاعت گوپ سے اب میرا کوئی تعلق نہیں۔

حسین الہٰی نے اپنے بیان میں ق لیگ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لئے میرا ملک سب سے پہلے ہے، ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کررہا ہوں، چوہدری شجاعت حسین گروپ سے اب میرا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہٰی کے ساتھ کروں گا، اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0tmxr2w

No comments:

Post a Comment

Main Post

'Hermès of durian': The luxury fruit cashing in on China's billion-dollar appetite

A former gold mining town in Malaysia has seen its riches turn a new shade of yellow, thanks to this pungent fruit. from BBC News https://...