حکومت کی اتحادی جماعتوں میں گورنر خیبرپختونخوا کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اتحادی جماعتوں کے درمیان عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حصے میں آیا تھا تاہم اکرم خان درانی اور حاجی غلام علی نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی۔
اتحادی جماعتوں کے درمیان اس پر ایک بار پھر مشاورت کی گئی اور گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ عوامی نیشنل پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کیلئے آصف زرداری نے اہم کردار ادا کیا۔
مشاورت کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں میں گورنر خیبرپختونخوا کیلئے میاں افتخار حسین کے نام پر اتفاق ہوگیا، مولانا فضل الرحمان نے عمرے سے واپسی پر اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
نئے گورنر خیبرپختونخوا کے تقرر کیلئے سمری جلد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1cgxmAi
No comments:
Post a Comment