شمالی وزیرستان میں حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شپاہی شہید ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگیا، پاک فوج نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/GyWcnEk

No comments:

Post a Comment

Main Post

Director Wim Wenders withdraws 1975 film over actress's teen topless scene

Nastassja Kinski, who appeared in the film when she was 13, said the film-maker "didn't protect me". from BBC News https://i...