پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے بچ گیا ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچادیا تھا مگر پاکستان اب دیوالیہ پن سے نکل آیا ہے۔

اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے ارکان سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ايم ايف نے بہت کڑی شرائط رکھيں مگر آئی ايم ايف سے جلد معاہدہ ہونے والا ہے۔ پہلے ملک میں خوردنی تيل کا بحران پيداہونے جارہا تھا تاہم ملک ميں اب خوردنی تيل کی کوئی کمی نہيں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صاحب ثروت افراد پر بھی بڑا ڈائریکٹ ٹیکس لگایاہے، صاحب ثروت افراد سے200ارب سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے جلد پروگرام لائیں گے، ممکن ہے جولائی ميں لوڈشيڈنگ بڑھے کیونکہ جولائی ميں گيس کے ٹينڈر کيے مگر جہازنہيں ملے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کو13 ڈالر پر گيس مل رہی تھی کیونکہ ہم نے13 ڈالر پر طويل معاہدہ کيا تھا۔

مزید کہا کہ جولائی سے افغانستان سے کوئلہ آنا شروع ہوجائےگا، اس کوئلے سے بجلی پيدا ہوگی جس سے پاکستان کے سالانہ2 ارب ڈالر بچيں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کپاس اور گندم کی پيداوار بڑھانے کی کوشش کرينگے، خوشحالی کی طرف قدم بڑھائيں گے مگر وقت لگے گا، ہماری متحدہ حکومت ضرور تبديلی ليکر آئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشکول کا زمانہ ختم ہوجانا چاہيے اور ہوگا، کشکول کازمانہ ختم ہوگا،نئی روايت آئے گی،ملک کی تقديربدلے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Uk7T1Af

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...