پاکستان سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے دوسری امدادی کھیپ روانہ

پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی۔

وفاقی وزیر سیفران محمد طلحہ محمود نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان ناظم الامور سردار محمد شکیب کے حوالے کی، سامان حوالگی کی تقریب جمعہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی موجود تھے، پاکستانی وزارت خارجہ اور افغان ایمبیسی کے حکام نے بھی شرکت کی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی دوسری امدادی کھیپ میں فیملی خیمے اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں، جسے پی اے ایف سی۔130 ایئر کرافٹ کے ذریعے افغانستان روانہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر ادارے امدادی سامان کی فراہمی کیلئے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

افغان ناظم الامور نے زلزلہ زدگان کیلئے فوری طور پر امداد بھجوانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید جانیے: افغانستان زلزلہ: طالبان کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

افغانستان میں چند روز قبل آنیوالے زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے، پکتیکا صوبہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں امدادی کام جاری ہیں، کئی مقامات پر گھروں کے ملبے میں لوگوں کے دبے ہوئے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 23 جون 2022 کو بذریعہ روڈ بھجوائی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RFiYxKh

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...