ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے فائیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ہے اور ملک بھرمیں مثبت کورونا کیسزکی شرح 1.77 سے تجاوز کرگئی ہے۔
دوسری جانب کورونا اومیکرون کا نیا ویرینٹ بی اے فائيو بھی سامنے آگیا ہے، اور اس وائرس کے زیادہ کیسز کراچی اور حیدرآباد سے رپورٹ ہورہے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومیکرون کے نئے ویرینٹ بی اے فائيو کے زیادہ کیسز کراچی اور حیدآباد سے رپورٹ ہورہے ہیں، جب کہ کراچی کے ضلع جنوبی اور وسطی میں کیسزکی تعداد زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کا نیا ویرینٹ بی اے فائیو ( BA.5) زیادہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔
کورونا کی وبا ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ یورپ کے مختلف ملکوں میں بھی دوبارہ سر اٹھارہی ہے۔
بھارت میں 19 جون کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار کے قریب کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں جو کہ 4 ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بھی گزشتہ روز 1400 سے زائد کورونا مثبت کیسز سامنے ہیں۔
ایشیا کی طرح یورپ میں بھی کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، سوئیڈن کی وزارت صحت نے سیوریج کے پانی کا معائنہ کرنے کے بعد کرونا وبا کی ایک نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سوئیڈن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سیوریج کے پانی میں اومی کرون کی دو نئی اقسام BA5, BA4 سامنے آئی ہیں۔ اومیکرون کی دونوں اقسام پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Se4BEok
No comments:
Post a Comment