وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے دو اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 کا تعلق شمالی وزیرستان ، دو کا لکی مروت جبکہ دو کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں پیش آیا ہے جہاں خدی مارکیٹ سے گزشتہ رات دو افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کے بعد دریائے ٹوچی کے کنارے قتل کردیا۔

دوسرا واقعہ تحصیل میر علی کے علاقے حیدر خیل کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 جونوان جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں بھی مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

پہلا واقعہ خیسور کے گاؤں توروام میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جبکہ دوسرے واقعے میں علاقہ شکتوئی میں ایک مقامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KXMSTkF

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...