فيٹف ايکشن پلانز کی تکميل بڑی کاميابی ہے،ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرل جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فيٹف ايکشن پلانز کی تکميل بڑی کاميابی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ايکشن پلان پرعملدرآمد سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموارہوئی۔

آرمی چيف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جی ايچ کيو ميں قائم کورسيل اور قومی کوششوں سے يہ ممکن ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چيف کا کہنا تھا کہ کورسيل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلندہوا جہاں سول اورملٹری ٹيم نے ايکشن پلان پرعمل درآمد يقينی بنايا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر قائم خصوصی سیل نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے دیئے گئے انسداد منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ کے تمام چونتیس نکات پر عمل درآمد يقينی بنا کر بھارت کی پاکستان کو فیٹف بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی سازشیں ناکام بنا دیں۔

ڈی جی ايم او کی سربراہی میں خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا جس نے فیٹف ایکشن پلان کو 4 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد مکمل کر دکھایا۔

خصوصی سیل نے 30 سے زائد محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز کےدرمیان کوآرڈینیشن اور ہر پوائنٹ پر مکمل ایکشن پلان بنایا۔

پاکستان نے فيٹف کے تمام نکات پر عمل درآمد کرکے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دے دیا اور فيٹف کے تحت ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے 27 کے 27 پوائنٹس کیساتھ انسداد منی لانڈرنگ کے ساتوں نکات پر بھی عملدرآمد کر دیا۔

پاکستان میں منی لانڈرنگ کے 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ تیرہ مہینوں کے دوران ان کيسز کی تحقیقات مکمل کی گئیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hO053kc

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH