نیشنل بینک نے امریکا میں اپنے خلاف قائم مقدمہ جیت لیا

پاکستان نے نیشنل بینک کیخلاف امریکا میں قائم دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام کا قائم مقدمہ جیت لیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کیخلاف دہشتگردوں کی معاونت کا مقدمہ پاکستان نے نیویارک کی فیڈرل کورٹ سے جیت لیا ہے۔

نیشنل بینک پر رقم افغانستان منتقل کرنے اور دہشتگردی کیلئے مالی مدد فراہم کرنے کا الزام تھا۔ رقوم امریکی فوج حملے کی منصوبہ بندی اوردہشتگردی میں استعمال ہونے کا کہا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد ہو سکتا تھا تاہم مقدمہ جیتنے سے نیشنل بینک بھاری جرمانہ اور دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بھی سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BmgRv6y

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH