سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں سال 2022ء میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہورہے ہیں، پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 26 جون (اتوار) کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژن کے 14 اضلاع میں انتخابات ہوں گے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے 946 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

ضلع کشمور کندھ کوٹ میں 96، قمبر شہداد کوٹ میں 70 اور جیک آباد میں 135 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے، اسی طرح شکارپور میں 94، لاڑکانہ میں 11، میرپور خاص میں 65 اور عمرکوٹ اضلاع میں 69 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع تھرپارکر میں 18، سکھر میں 34، گھوٹکی میں 48، خیرپور میں 67 اور شہید بے نظیر آباد ضلع میں بھی 105 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، نوشہروفیروز میں 48 اور سانگھڑ میں 87 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 8 ہزار 724 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ان پولنگ اسٹیشنز میں 1985 انتہائی حساس، 3 ہزار 448 حساس اور 3 ہزار 291 نارمل قرار دیئے گئے ہیں، سندھ پولیس کے 26 ہزار 545 اہلکاروں کو انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ والے دن اسلحے پر مکمل پابندی ہوگی، بلدیاتی الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کرکے پابندی لگائی جائے۔

پہلے مرحلے کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کے ساتھ 2 ہزار 980 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 3 ہزار کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے نصب کے جائیں گے۔

سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص سمیت تقریباً تمام اضلاع میں پولنگ کے سامان کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جبکہ پولنگ اسٹاف اور ریٹرننگ آفسز بھی وہاں موجود ہیں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہوگیا تھا، 14 اضلاع میں ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار 88 ہے۔

سکھر ڈویژن میں 1482 نشستوں پر 6 ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی 1465 نشستوں پر 255 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع میں مجموعی طور پر 1383 نشستوں پر 4 ہزار 847 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق میرپورخاص ڈویژن میں مجموعی طور پر 160 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں، بلامقابلہ کامیاب بیشتر امیدوار پیپلز پارٹی سے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Jf4jKka

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH