کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، مٹی کے طوفان کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے۔
بلوچستان میں پیر کو مٹی کے طوفان اور گرد آلود بگولوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، حدنگاہ میں کمی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہوئی اور ہوا میں اڑتی ریت کے باعث سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ میں گرد آلود ہواؤں کے باعث فضاء میں گرد و غبار کے بادل چھاگئے، تیز آندھی کے باعث کئی مقامات پر بل بورڈز گرگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ کے علاوہ دالبندین اور نوشکی میں مٹی کے طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
مٹی کے طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ، خروٹ آباد، سبحان اسکیم میں تیز آندھی کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، ایک شخص زخمی ہوگیا۔
from SAMAA https://ift.tt/2oAXFOY
No comments:
Post a Comment