حکومت اور اتحادیوں کے درمیان وفاقی کابینہ کی تشکیل پر معاملات طے پا گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کل (منگل کو) دن 11 بجے وفاقی وزراء سے حلف لیں گے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان وفاقی کابینہ کی تشکیل پر معاملات طے پاگئے۔
وفاقی کابینہ کل (منگل کو) دن گیارہ بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی وزراء سے حلف لینے سے انکار کرچکے ہیں، ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری کے بعد وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو اہم وزارتیں ملیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
مزید جانیے: صدرمملکت وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف نہیں لیں گے
واضح رہے کہ صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے بھی حلف نہیں لیا تھا، ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر عارف علوی کو ڈاکٹرز نے طبی بنیاد پر کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب آج میڈیا سے گفتگو میں رہنماء پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 36 رکنی وفاقی کابینہ آج رات حلف اٹھائے گی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے 14، پیپلزپارٹی 11، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 4 وزراء شامل ہیں، باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔
from SAMAA https://ift.tt/KUOkzdr
No comments:
Post a Comment