برٹش ورجن آئی لینڈ کے وزیراعظم میامی میں گرفتار

برٹش ورجن آئی لینڈ کے وزیراعظم اینڈریو فاہی کو منی لانڈرنگ اور کوکین کی درآمد کے الزام میں میامی میں گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی  کا کہنا ہے کہ اینڈریو فاہی نے مخبر کو  لاکھ ڈالر کے عوض کوکین بھیجنے کیلئے برٹش ورجن آئی لینڈ کی بندرگاہوں کو استعمال کرنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

ایڈریو فاہی کی گرفتاری کا انکشاف سب سے پہلے برٹش ورجن آئی لینڈ کے گورنر جان رینکن نے کیا۔ نائب وزیراعظم سواندے ویٹلی غیر معینہ مدت کیلئے قائم مقام وزیراعظم بنادیئے گئے ہیں

رپورٹ کے مطابق برٹش ورجن آئی لینڈ کے وزیراعظم کے دفتر نے فوری طور پر مزید معلومات کیلئے درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

برٹش ورجن آئی لینڈز کیریبین میں پورٹو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈ کے قریب واقع ہے جو برطانیہ کے زیر انتظام ہے، اس کی کل آبادی 35 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/1kS9xOd

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...