یوٹیوبر جنید اکرم کی فلمی دنیا میں انٹری

معروف یوٹیوبر جنید اکرم شوسل میڈیا کے بعد بڑے پردے پر بھی انٹری دے دی ہے ۔

جنید اکرم صبا قمر کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم گھبرانا نہیں ہے میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ،فلم میں ان کردار ایک صحافی ہے جسے پہلے ایماندار دکھایا گیا تاہم وہ معاشی حالات کی تنگی کے باعث غلط راستہ اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے ۔

فلم ڈیبو کے حوالے جنید اکرم نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ یوٹیوب ویڈیوز بنانا آسان جبکہ اداکاری بہت مشکل کام ہے لیکن گھبرانا نہیں چاہیئے ۔

انہوں نے بتایا کہ میرا چھوٹا سا کردار تھا لیکن مزاہ بہت آیا اور اچھا تجربہ تھا کیونکہ یوٹیوب پر بہت آسانی ہوتی ہے کہ فون نکالا اور ویڈیو بنانا شروع ہوگئے لیکن فلم میں کئی کمرے لائٹس کو دیکھا جاتا ہے جبکہ ایک ہی سین 30 سے چالیس بار ریکارڈ کیا جاتا ہت کبھی ادھر سے کبھی ادھر سے 8 گھنٹے میں ایک سین فائل ہوتا ہے وہ بھی صرف 20 سیکنڈ کا ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین کیلئے کہنے میں بڑا آسان ہوتا ہے کہ فلم پسند نہیں آئی لیکن فلم کوئی بھی اس میں بہت محنت ہوتی ہے ۔

یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے جس میں صبا قمر ، سید جبران اور زاہد احمد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔



from SAMAA https://ift.tt/UqoARx0

No comments:

Post a Comment

Main Post

Purdue and Sackler family agree $7.4bn opioid settlement

Under the terms, the opioid maker agreed to pay $900m, and the family behind it agreed to pay up to $6.5bn. from BBC News https://ift.tt/q...