میہڑکے دیہات میں آتشزدگی: تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

سندھ حکومت نے بالآخر دادو کی تحصیل میہڑ کے دو گاؤں میں آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے میں جاں بحق 9 بچوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

دادو کی تحصيل ميہڑ میں دو گاؤں میں درجنوں جھگيوں ميں لگنے والی آگ سے 6 بچوں سميت 9 افراد کی جان چلی گئی تھی مگر فائر بريگيڈ کا عملہ وقت پر نہ پہنچا۔

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دادو کا دورہ کیا اور کہا کہ ذمہ دار کون ہے اس کی تحقيقات کريں گے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کے لواحقین کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے میہڑ میں آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیدیا، سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ انکوائری افسر مقرر کردیئے گئے۔

تحقیقاتی کمیٹی مہیڑ کے دیہات میں آگ لگنے کے اسباب کی نشاندہی کریگی، کميٹی غفلت کے ذمہ دار افسران کيخلاف کارروائی کا تعین کرے گی اور 7 دن میں رپورٹ جمع کروائے گی۔

واضح رہے کہ میہڑ میں آگ لگنے کے کئی گھنٹے بعد بھی فائر بریگیڈ نہیں پہنچی تھی جس کی وجہ سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دادو تين لاکھ کی آبادی والا ضلع ہے جہاں صرف ایک ہی فائر بريگيڈ گاڑی ہے وہ بھی خراب پڑی تھی۔

ام رباب چانڈیو متاثرين کی داد رسی کیلئے پہنچیں اور متاثرین کو فی کس 10، 10ہزار روپے امداد دی۔



from SAMAA https://ift.tt/G3YKoXn

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gazans describe fresh horror in north as Israel renews offensive

Israel has told 400,000 people to evacuate the area, but many are too exhausted and fearful to leave. from BBC News https://ift.tt/dyJEBLr