مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان میک اپ آرٹسٹ بن گئے

بالی ووڈ اداکار عامر خان صرف اداکاری اور ہدایت کاری میں نہیں بلکہ میک اپ کرنے میں بھی کمال رکھتے ہیں۔

اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو یہ بتاکر حیران کردیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد نے کیا ہے۔

ایرا خان نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا اندازہ لگائیں میرا میک اپ کس نے کیا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ یہ دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے والد آپ کے پاس آتے ہیں اوردعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا میک اپ آپ سے بہتر کرسکتے ہیں اور ان کی بات بالکل درست نکلے۔

کیپشن کے آخر میں ایرا نے تمام لوگوں سے سوال پوچھا کہ اس میک اپ کا یوٹیوب ٹوٹوریل کون دیکھنا چاہتا ہے؟ ۔



from SAMAA https://ift.tt/Dt3aQi9

No comments:

Post a Comment

Main Post

Thousands flee clashes between Syrian government and Kurdish fighters in Aleppo

At least 12 people have reportedly been killed in the city, where the army is demanding Kurdish fighters leave two neighbourhoods. from BB...